4 ستمبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین، روس اور شمالی کوریا سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ غلط بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے متعلقہ یادگاری سرگرمیوں میں غیرملکی مہمانوں کو دعوت دینے کا مقصد جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ منانا ہے اور امن پسند ممالک اور عوام کے ساتھ ملکر تاریخ کی یاد میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےاور امن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے مستقبل تخلیق کرنا ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین کا کسی بھی ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کا مقصد کبھی بھی تیسرے فریق کے خلاف کام کرنا نہیں ہے۔