• صفحہ اول>>سیاست

    امریکی اور یورپی میڈیا چین کی فوجی ٹیکنالوجی کی ترقی پر گہری نظر رکھتے ہیں

    (CRI)2025-09-07

    3 ستمبر کو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان یاد گاری تقریب منعقد ہوئی۔دنیا بھر کے 135 ممالک اور علاقوں کے 2,000 سے زیادہ ٹیلی ویژن اسٹیشنوں اور نیو میڈیا کے پلیٹ فارمز نے چائنا میڈیا گروپ کی براہ راست نشریات سے اس تقریب کو دکھایا۔

    سی این این نے آن سائٹ رپورٹرز اور سی ایم جی کے لائیو براڈکاسٹ سگنل کے ذریعے اس تقریب کی ٹیلی کاسٹ کیا، اے بی سی، این بی سی، اور اے این پی سمیت کئی میڈیا اور خبر رساں ایجنسیوں نے بھی اس تقریب پر نشریات اور رپورٹنگ کی۔

    سی این این کے ایک رپورٹر نے کہا کہ پریڈ کے پیغام کا مقصد طاقت کا مظاہرہ کرنا اور فتح کا اعلان کرنا تھا۔ اس پریڈ سے چین دنیا کو بتا تا ہے کہ چین مضبوط ہے اور اپنی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    یورپ میں، بی بی سی، اسکائی یو کے، فرانس کمرشل ایف ایم، اطالوی ریڈیو اور ٹیلی ویژن، جرمن ٹی وی ون، اور جرمن ٹی وی ٹو سمیت 40 سے زائد ممالک اور خطوں کے ٹیلی ویژن اسٹیشنز اور نیو میڈیا کے پلیٹ فارمز نے یادگاری تقریب اور فوجی پریڈ کو رپورٹ کیا۔

    زبان