کتاب "شی جن پھنگ کے خواتین اور بچوں اور خواتین فیڈریشن کے کام پر بیانات کا خلاصہ" اور " شی جن پھنگ کے خاندانی اخلاق اور خاندانی ثقافت کی تعمیر پر بیانات کا خلاصہ" کے انگریزی ورژن حال ہی میں شائع ہوئِے اور یہ چین اور بیرون ملک میں دستیاب ہیں۔
عالمی خواتین سمٹ کے انعقاد سے پہلے، دونوں کتابوں کے انگریزی ورژن کی اشاعت بین الاقوامی قارئین کو ان موضوعات پر صدر شی جن پھنگ کے اہم بیانات کو گہرائی سے سمجھنے اور عالمی سطح پر صنفی مساوات اور مختلف شعبوں میں خواتین کی ترقی کے حوالے سے چین کی دانش، نظریات اور حل کا زیادہ بہتر ادراک فراہم کرے گی۔ یہ موضوعات بین الاقوامی برادری کے لیے خواتین کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے، عالمی ترقی کو فروغ دینے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اہمیت کے حامل ہیں۔