8 ستمبر کو، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یومیہ پریس کانفرنس میں صدر شی جن پھنگ کے برکس ممالک کے رہنماؤں کی آن لائن سمٹ میں شرکت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ برکس تعاون کا نظام نئی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے لیے اتحاد اور تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پھنگ 8 ستمبر کو برکس کے آن لائن سمٹ میں شرکت کریں گے اور دوسرے ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ موجودہ اقتصادی ماحول، کثیر الجہتی نظام، برکس تعاون اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ چین چاہتا ہے کہ تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کھلے پن، رواداری اور باہمی فائدہ مند تعاون پر مشتمل برکس اسپرٹ کو اپنائے اور " وسیع تر بر کس تعاون" کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، اور ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی مشترکہ تعمیر کے لیے مل کر کام کرے، تاکہ دنیا کیلئے کثیر القطبی اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے میں نئے تعاون کی بنیاد فراہم کی جا سکے۔