9 ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے بی ٹو بی کانفرنس میں پیپلز ڈیلی آن لائن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی ٹو بی کے دوسرے مرحلے میں پہلے سے جاری کاروباری مذاکرات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نئے ادارے اور کاروباری افراد ایک دوسرے سے متعارف ہوئے ہیں اور کاروبار کے نئے مواقع تلاش کیے گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے متعدد ایم او یوز اور ایگریمنٹ یہاں پر سائن ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں امید ہے کہ پاکستان میں پاکستانیوں کے لیے اور خاص طور پر پاکستان کی یوتھ کے لیے یہ بہترین ثابت ہوگا۔