9 ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)جام کمال خان ، وفاقی وزیر برائے تجارت نے بی ٹو بی کانفرنس میں پیپلز ڈیلی آن لائن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ،ماضی میں بھی بی ٹو بی ہوئے ہیں لیکن اس میں اونر شپ کے عنصر میں کمی دیکھی گئی تاہم ، اس مرتبہ یہ اونر شپ پرائم منسٹر کے اپنے لیول پر ، باقی کابینہ کے جتنے بھی ممبران ہیں اور جوباقی کور سیکٹرز ہیں ان کے لیول پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر کاروبار کے بہت زیادہ مواقع ہیں اور ہمارے اپنے مینیوفیکچررز اور پروڈیوسرز کا بھی بہت تجربہ ہے ، اس کے ساتھ یہ ہینڈ ہولڈنگ ہیں جس میں ہم دوسرے خطوں کا بھی احاطہ کر سکتے ہیں ۔