• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    اے آئی سے متعلق چین کا نیا سکیورٹی گورننس فریم ورک جلد پیش کیا جائے گا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-10

    10 ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)سٹیٹ کونسل کے دفتر برائے اطلاعات کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ چین 15 سے 21 ستمبر تک منعقد ہونے والی، سائبر سپیس سکیورٹی کی تشہیری مہم کے دوران اے آئی سےمتعلق چین کے نئے سکیورٹی گورننس فریم ورک کا اپ ڈیٹ ورژن پیش کرے گا۔

    چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے شہر کھن منگ میں افتتاحی تقریب اور اہم ایونٹس منعقد ہوں گے جن میں سائبر سپیس سکیورٹی ٹیکنالوجیز پر ایک اعلیٰ سطحی فورم اور متعلقہ مصنوعات اور سروسز کی نمائش سمیت بارہ ذیلی فورمز کا بھی انعقاد کیا جائے گا جن میں سائبر دفاعی تعاون، حکومتی نظام ، اے آئی نیز ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ڈیٹا کمپلائنس جیسے موضوعات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔

    چین کی مرکزی سائبر سپیس افیئرز کمیشن کے ایک اہلکار گاؤ لین کے مطابق ، سائبر سکیورٹی سے وابستہ پروفیشنلز ، ٹیکنالوجیز اور سرمایہ کاری کے وسائل کو آپس میں منسلک کرنے کے لیے، ٹیلنٹ فیئر اور انوویشن مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

    ویڈیوز

    زبان