• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    صوبہ ہینان کو چین کا پہلا ، سی 909 میڈیکل ریسکیو طیارہ فراہم کر دیا گیا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-10

    10 ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)9 ستمبر کو ، چین کا پہلا سی 909 میڈیکل ریسکیو طیارہ ہینان کے صوبائی دارالحکومت جینگ جو میں چائنا فلائنگ -ڈریگن جنرل ایوی ایشن کمپنی کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ حوالگی چین میں تیار کردہ کمرشل طیاروں کی ترقی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

    ملک کی پہلی مقامی جنرل ایوی ایشن کمپنی ہونے کے ناطے، فلائنگ ڈریگن ایمرجنسی ریسکیو ، پولیس فلائٹس ، فضائی سروے اور قلیل فاصلے کی نقل و حمل کے امور سرانجام دیتی ہے۔

    اس طیارے کو بنانے والی کمپنی ،کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا کے مطابق ، طیارے کا وزن 10 ٹن اور رینج 3,700 کلومیٹر ہے، یہ انتہائی بلندی پر موجود ہوائی اڈوں سے کام کر سکتا ہے اور اسے طبی ٹیمز کی نقل و حمل، دور دراز علاقوں میں مدد فراہم کرنے اور مریضوں کی منتقلی جیسے کاموں کے لیے دوبارہ ترتیب دیا جا سکتا ہے۔

    اسی دن ، جینگ جو میں "ایوی ایشن میڈیکل الائنس " بھی سامنے آیا ، جس میں صحت و دیکھ بھال ، ہوا بازی، پیداوار، انشورنس اور عوامی خدمات کے شعبوں سے 40 سے زائد ارکان شامل ہیں۔اس الائنس کا مقصد فضائی طبی خدمات میں سی 909 کے استعمال کو بڑھانا ہے جس سے عوامی صحت اور ہنگامی رد عمل کے نظام میں معاونت ملے گی ۔

    ویڈیوز

    زبان