
حوبے کےشہر تیان من میں ،ایک لائیو سٹریمنگ سٹوڈیو سے سیلز پرسن ملبوسات کو آن لائن متعارف کرواتے ہوئے آرڈرز وصول کررہی ہیں ۔ (جانگ جن ۔ پیپلز ڈیلی آن لائن )
10 ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)حوبے کے شہر تیان من میں ایک مصروف لائیو سٹریمنگ سٹوڈیو سے جونہی آن لائن سیلز پرسن ملبوسات کو آن لائن متعارف کرواتی ہے تو آرڈرز کی رفتار میں تیزی آجاتی ہے ۔ کئی میل دور، ملبوسات کی لائی یٹیاؤ فیکٹری میں خودکار مشینیں ،ان ملبوسات کے آرڈرز کو چین اور بیرون ملک بھیجنے کے لیے دن رات پیکنگ میں مصروف رہتی ہیں۔
اس شہر کے معمولات میں آنے والی یہ تبدیلی اس بات کی عکاس ہے کہ تیان من ، ملبوسات کے ایک بڑے ای کامرس مرکز کے طور پر اپنی حیثیت منوا چکا ہے۔ 2021 میں یہاں کی مقامی صنعت نے 7 ارب یوان کی آن لائن ٹرانزیکشنز کی تھیں جب کہ گزشتہ سال یہ اعدادو شمار 50 ارب یوان (7 ارب ڈالر) سے زائد رہے۔

چین کے صوبے ، حوبے کے شہر تیان من کی لائی یٹیاؤ فیکٹری میں ملبوسات کے آرڈر ، ترسیل کے لیے تیار ہیں ۔(جانگ جن ۔ پیپلز ڈیلی آن لائن )
لائی یٹیاؤ فیکٹری کے چیئرمین شیونگ فئےشیانگ کاکہنا ہے کہ گزشتہ سال ہم نے یومیہ 100،000 آرڈرز وصول کیے اور 3۔1 بلین یوان کا مال فروخت کیا۔ اس سال، نئی سہولیات تشکیل دی جا رہی ہیں اور ہمارا ہدف 2 بلین یوان ہے۔
شیونگ فئےشیانگ نے جب 2016میں گوانگ جو میں اپنا خاندانی کاروبار سنبھالا تو انہوں نے اپنی ایک برینڈ بنائی اور اس کی آن لائن فروخت کا آغاز کیا۔ باوجو یہ کہ اس کی فروخت بہت اچھی تھی اور اس میں تیزی سے اضافہ بھی ہو رہا تھا ، لیکن زیادہ کرایے اور ذرائع آمد ورفت کی لاگت نے توسیع کے امکانات کو بہت محدود رکھا ہوا تھا۔2019 میں شیونگ اپنے گودام، لاجسٹکس اور پیداوار کی تمام تر سرگرمیاں تیان من منتقل کیں تو لاگت میں بچت ہوئی اور کاروبار توسیع کی جانب بڑھنے لگا ۔کمپنی نے رواں برس اپریل میں، ایک سمارٹ مینوفیکچرنگ سینٹر اور تحقیق و ترقی کے مرکز پر مشتمل سرحد پار ای کامرس سہولتی مرکز بھی قائم کیا ہے۔
تیان من شہر نے باصلاحیت اور ہنر مند افراد کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ، ٹیکسٹائل اور گارمنٹ کے شعبے میں 200 ملین یوان سالانہ کے ساتھ م17 اقدامات کے ساتھ چار پالیسیز متعارف کروائی ہیں ۔

تیانمن میں ،ای کامرس لائیو سٹریمنگ کے ذریعے تربیتی سیشن جاری ہے۔ (جانگ جن ۔ پیپلز ڈیلی آن لائن )
چونکہ کپڑے اور دیگر لوازمات ،مشرقی چین کے صوبوں جی جیانگ اور گوانگ دونگ سے بھیجے جاتے تھے اور کم از کم 3 دن کا وقت درکار ہوتا تھا تھا ، لہذا یہ ایک ایسا مسئلہ جس کا حل تیان من کو تلاش کرنا تھا ۔ اس کا حل یہ نکالا گیا کہ تیان من میں کیمیکل فائبر ٹیکسٹائل پارک بنایا گیا اور اعلی پائے کے 15 سپلائرز کو یہاں بلایا گیا۔

صوبہ حوبے کے شہر تیان من میں نئے مواد کی کمپنی کی پیداواری لائن ۔(جانگ جن ۔ پیپلز ڈیلی آن لائن )
2024 کے آخر تک، شہر میں ٹیکسٹائل اور گارمنٹ کے 7,000 کاروبار اور ای کامرس پلیٹ فارمز پر 13,000 سے زیادہ آن لائن اسٹورز تھے۔
ملک کے اندر مضبوطی سے قدم جمانے کے بعد ، تیان من نے عالمی سطح پر کاروبار کو توسیع دی اور 2024 میں، تیان من کی کمپنیز نے بنکاک، تھائی لینڈ اور لاس اینجلس میں اپنے سٹورز کھولے جس کے باعث کراس بارڈر پلیٹ فارمز پر تیان من میں تیار کردہ ملبوسات کا آرڈر دینے والے صارفین اب اگلے ہی دن پارسل وصول کر سکتے ہیں۔ ان سٹورز کے ذریعے 150 سے زیادہ ممالک اور علاقوں میں 200,000 ملبوسات اور متعلقہ اشیا بھیجی جا چکی ہیں۔



