• صفحہ اول>>سیاست

    چین نے زرعی زمینوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو ثابت قدمی کے ساتھ برقرار رکھا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-11
    چین نے زرعی زمینوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو ثابت قدمی کے ساتھ برقرار رکھا ہے
    ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں قدرتی وسائل کے وزیر اور قومی قدرتی وسائل کے جنرل سپر وائزر ،گوان جیئو اور جنگلات اور چراگاہوں کی قومی انتظامیہ کے ڈائریکٹر، لیو گوہونگ چودھویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران، اعلیٰ معیار کے قدرتی وسائل کی ترقیاتی کامیابیوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔(شنہوا ۔ ٹسائی یانگ)

    11 ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)10 ستمبر کو ، بیجنگ میں ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں قدرتی وسائل کے وزیر اور قومی قدرتی وسائل کے جنرل سپر وائزر ،گوان جیئو نے مطلع کیا کہ چین نے زرعی زمینوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو ثابت قدمی کے ساتھ برقرار رکھا ہے نیز مقدار، معیاراور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک مربوط ڈھانچہ قائم کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 2024 کے آخر تک، چین کا کل زرعی رقبہ تقریباً 1.94 بلین مو (129.33 ملین ہیکٹر) تک پہنچ گیا، جو 2020 کے مقابلے میں 28 ملین مو کا اضافہ ہے ۔چین کی کوشش ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کل زرعی رقبہ 1.8 بلین مو کی سرخ لکیر سے نیچے نہ جائے۔

    چین کی جنگلات کی کوریج کی شرح 25.09 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو 2020 کے بعد تقریباً 2 فیصدی پوائنٹس کا اضافہ ہے، جس سے چین شجر کاری میں عالمی سطح پر سب سے تیز رفتار اور بڑا حصےدار بن گیا ہے۔

    دریں اثنا، مجموعی سمندری پیداوار (جی او پی) 10.5 ٹریلین یوان (تقریباً 1.48 ٹریلین امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، یہ 2020 کے مقابلے میں 2.7 ٹریلین یوان کا اضافہ ہے۔2024 میں، چین کا جی او پی پہلی بار 10 ٹریلین یوان سے تجاوز کر گیا، جو اس کی سمندری معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

    ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں قدرتی وسائل کے وزیر اور قومی قدرتی وسائل کے جنرل سپر وائزر ،گوان جیئو اور جنگلات اور چراگاہوں کی قومی انتظامیہ کے ڈائریکٹر، لیو گوہونگ چودھویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران، اعلیٰ معیار کے قدرتی وسائل کی ترقیاتی کامیابیوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔(شنہوا ۔ ٹسائی یانگ)
    ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی سوال کر رہا ہے ۔ ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں قدرتی وسائل کے وزیر اور قومی قدرتی وسائل کے جنرل سپر وائزر ،گوان جیئو اور جنگلات اور چراگاہوں کی قومی انتظامیہ کے ڈائریکٹر، لیو گوہونگ چودھویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران، اعلیٰ معیار کے قدرتی وسائل کی ترقیاتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔(شنہوا ۔ ٹسائی یانگ)

    زبان