• صفحہ اول>>سیاست

    یو این  سیکرٹری جنرل کی چین کے  پیش کردہ  سلسلہ وار  گلوبل انیشی ایٹوز کی  پذیرائی پر چینی وزارت خارجہ کا رد عمل

    (CRI)2025-09-19

    حال ہی میں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے میڈیا کے سوالات کے جوابات میں کہا تھا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ سلسلہ وار گلوبل انیشی ایٹو ز اقوام متحدہ کے منشور کی روح کے بالکل مطابق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ سلسلہ وار گلوبل انیشی ایٹوزنے کثیر الجہتی کا پوری طرح احترام کیا ہے، کثیرالجہت اداروں میں اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت کی بھرپور حمایت کی ہے، اور بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل کی کوشش کی ہے ۔

    اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے 18 ستمبر کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے بیانات کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار وں گلوبل انیشی ایٹوز اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں سے بالکل ہم آہنگ ہیں اور یہ مختلف زاویوں سے دنیا کو مزید مثبت توانائی دیتے ہوئے انسانی ترقی میں مزید مضبوط تحریک فراہم کرتے ہیں۔چینی ترجمان نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرتا رہے گا ، چار وں گلوبل انیشی ایٹوز کے نفاذ کو آگے بڑھاتا رہے گا، اور بین الاقوامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر عالمی امن، ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے کام کرتارہے گا۔

    زبان