چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر ماحولیات ہوانگ رن چیو نے پاپوا نیو گنی کی حکومت کی دعوت پر 15 سے 17 ستمبر تک پاپوا نیو گنی کے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں پاپوا نیو گنی کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب اور دیگر سرگرمیوں میں شرکت کی۔ پاپوا نیو گنی میں قیام کے دوران پاپوا نیو گنی کے گورنر جنرل دادائے اور وزیر اعظم ماراپے نے ہوانگ رن چیو سے الگ الگ ملاقات کی۔
ہوانگ رن چیو نے کہا کہ چین اور پاپوا نیو گنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 49 سالوں میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی میں دو طرفہ تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اگلے سال چین اور پاپوا نیو گنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ دونوں فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین پاپوا نیو گنی جامع تزویراتی شراکت داری کے مفہوم کو مزید فروغ دینا چاہیے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہیے۔