چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی وزیر اعظم لی چھیانگ 22 سے 26 ستمبر تک نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اسیویں سیشن کے عام مباحثے میں شرکت کریں گے۔ اس دوران، وزیر اعظم لی چھیانگ چین کی جانب سے منعقدہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کی اعلیٰ سطحی کانفرنس جیسی سرگرمیوں میں شرکت اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور متعلقہ ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔