• صفحہ اول>>سیاست

    نئے دور میں خواتین کی ہمہ گیر ترقی میں چین کی کامیابیوں سے متعلق وائٹ پیپر کا اجرا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-22

    22ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)19 ستمبر کو چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات نے نئے دور میں خواتین کی ہمہ گیر ترقی میں چین کی کامیابیاں" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا جس کے مطابق ، چین نے ، تمام طرح اور تمام مدارج کی تعلیم تک ، خواتین کی مساویانہ رسائی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپورکوششیں کی ہیں اور خواتین کے تعلیمی حق کی مؤثر ضمانت دی گئی ہے نیز بنیادی تعلیم میں صنفی تفریق بڑی حد تک ختم ہو چکی ہے۔

    وائٹ پیپر کے مطابق2024 میں، کنڈرگارٹن میں داخلے کے لیے لڑکیوں کا حصہ 47.3 فیصد تھا اور نو سال کی لازمی تعلیم میں ان کا تناسب46.98 فیصد رہا، سکول جانے کی عمر والی لڑکیوں کی ابتدائی تعلیم میں داخلے کی شرح 99.9 فیصد سے اوپر ہ رہی۔

    وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اعلیٰ تعلیم میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان ایک توازن قائم رکھا گیا ہے۔ 2024 میں، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طالبات کا تناسب 50.76 فیصد تھا، جو 1995 کے مقابلے میں 14.15 فیصدی پوائنٹس زیادہ ہے۔ ان میں، فارغ التحصیل طالبات کا تناسب 50.01 فیصد ہے، جو 1995 سے 22.43 فیصدی پوائنٹس زیادہ ہے۔2020 میں، 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی طالبات کی اوسط تعلیمی مدت 9.59 سال تک پہنچ گئی۔

    زبان