23ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)19 ستمبر کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے منعقدہ نیوز کانفرنس میں "نئے دور میں سنکیانگ کے انتظام و انصرام کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنما اصول: عملی اقدامات اور کامیابیاں" کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کیا گیا۔
چین کے سنکیانگ کی علاقائی حکومت کے صدر ارکن تونیاز نے کہا کہ ہم اس علاقے کی خوشحالی میں اضافہ کرنے اور ترقیاتی فوائد کو لوگوں کی فلاح و بہبود میں مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ارکن تونیاز کا کہنا تھا کہ سنکیانگ کے تمام قومیتی گروہ اس خوشحالی کی قدر کرتے ہیں اور سماجی استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اسی لیے جو بھی ان کی زندگی کے اس سکون کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا اسے سنکیانگ کے تمام لوگوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرے گا۔
وائٹ پیپر کے مطابق ، سنکیانگ کا جی ڈی پی 2012سے، اوسطاً 7.04 فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھی ہے، جو 2024 میں 2 ٹریلین یوان ($280 بلین) سے تجاوز کر گئی اور اس سے روزگار سے متعلقہ منصوبوں کے لیے بھرپور مالی مدد ملی۔سنکیانگ کے بنیادی انفراسٹکچر میں جامع بہتری ہوئی ہے اور 2024 تک ریلوے اور ہائی وے نیٹ ورک کا آپریٹنگ مائلیج بالترتیب 9,202 کلومیٹر اور 230,000 کلومیٹر ہے جب کہ شہری فضائی روٹس کی تعداد 595 ہو چکی ہے جن میں سے 25 بین الاقوامی روٹس ہیں۔
سنکیانگ خود اختیار علاقے کے ایگزیکٹو نائب صدر چھن وئے جن نے سنکیانگ میں "جبری مزدوری" کے بارے میں امریکا کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ،گزشتہ چند سالوں میں، امریکانے 'انسانی حقوق' کی آڑ میں سنکیانگ کے اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں، جبکہ حقیقت میں یہ محض سیاسی ساز باز اور اقتصادی دباؤ ہے،لیکن سنکیانگ کی امتیازی خصوصیات کو طویل مدتی استحکام حاصل ہے کیونکہ یہ علاقہ چین کے لیےمغرب کی جانب کھلنے والا صف اول کا علاقہ ہے جس کو 1.4 ارب لوگوں کی مقامی منڈی اور ایشیا، یورپ اور افریقاکی بین الاقوامی منڈیوں سے جڑے ہونے کا بھرپور فائدہ حاصل ہے۔
چھن وئے جن کے مطابق، سنکیانگ کی منفرد خصوصیات کی حامل صنعتیں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں، اور سنکیانگ میں تیار کردہ مصنوعات اب 220 سے زیادہ ممالک اور علاقوں میں برآمد کی جا رہی ہیں، جو عالمی صارفین میں اپنی نئی پہچان بنا رہی ہیں اور امریکی پابندیاں سنکیانگ کو ترقی کی جانب بڑھنے یا صنعتوں اور کاروباروں کو مضبوط ہونے سے نہیں روک سکتیں۔
اس سال سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کے 70 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ یہ وائٹ پیپر حقیقی مثالوں اور درست اعداد و شمار کے ساتھ بین الاقوامی برادری کو سنکیانگ کی مجموعی ترقی کے بارے میں ایک زیادہ حقیقی، جامع اور کثیر جہت سمجھ بوجھ فراہم کرتا ہے۔ سنکیانگ کی ترقی کا یہ دور اس کی تاریخ کا بہترین دور ہے جس میں مثالی اقتصادی و سماجی ترقی سے لوگوں کی زندگی میں آنے والی خوشحالی نے یہاں کے لوگوں میں اطمینان اور تحفظ کا احساس مضبوط کیا ہے۔
