• صفحہ اول>>سیاست

    سنکیانگ کا تاریخی سفر ،کیا پیغام  دیتاہے

    (CRI)2025-09-25
    سنکیانگ کا تاریخی سفر ،کیا پیغام  دیتاہے

    سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کےچیئرمین شی جن پھنگ سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی سترویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے 23 ستمبر کی سہ پہر ، مرکزی وفد کی قیادت کرتے ہوئے خصوصی طیارے کے ذریعے ارومچی پہنچے ۔ سی پی سی اور ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی تقریبات میں شرکت کے لیے مرکزی وفد کی قیادت کی ہے ۔

    ایک ماہ قبل، 20 سے 21 اگست تک، شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے مرکزی وفد کی قیادت کرتے ہوئے شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی تھی جو سی پی سی اور ریاست کی تاریخ میں پہلا موقع بھی تھا۔ تاریخی اہمیت کے حامل یہ دونوں سفر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی سرحدی علاقوں کے امور کو دی جانے والی اہمیت اور سرحدی علاقوں کی مختلف قومیتوں کے عہدیداران اور عوام سے محبت کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں۔

    گزشتہ سال دسمبر میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چین کے سرحدی علاقوں کی حکمرانی پر اجتماعی مطالعہ کیا تھا ۔ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اس کی صدارت کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ سرحدی علاقوں کے حکمرانی کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو جدید بنانا چینی طرز کی جدیدیت کا لازمی حصہ ہے۔ چینی طرز کی جدیدیت کو آگے بڑھانے میں سرحدی علاقوں میں کسی علاقے کی اہمیت کم نہیں ہو سکتی۔ رواں سال "چودھویں پانچ سالہ منصوبے" کا آخری سال اور "پندرھویں پانچ سالہ منصوبے" کی منصوبہ بندی کا سال ہے، اور یہ سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی سترویں سالگرہ بھی ہے۔ نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر، چینی طرز کی جدیدیت کے عمل میں خوبصورت سنکیانگ کو بہتر طریقے سے کیسے تعمیر کیا جائے، اس لحاظ سے سی پی سی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کا موجودہ سفر غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

    زبان