• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کی سنکیانگ آمد پر تمام قومیتوں سے وابستہ عوام کا اظہارِ مسرت

    (CRI)2025-09-25

    سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کےچیئرمین شی جن پھنگ سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی سترویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے 23 ستمبر کی سہ پہر مرکزی وفد کی قیادت کرتے ہوئے خصوصی طیارے کے ذریعے ارومچی پہنچے۔صدر شی کے اس دورے سے تمام قومیتوں سے وابستہ لوگوں کو خوشی اور حوصلہ افزائی ملی ہے۔

    ارومچی کی ایک شہری تنگدانہ ہیشر نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ سنکیانگ کا بہت خیال رکھتے ہیں ، اب سنکیانگ تیز رفتار ترقی کررہا ہے اور تمام قومیتوں کے لوگ متحد ہیں ۔ ارومچی کے ایک اور شہری الفینا ایرکن کا کہنا تھا کہ سنکیانگ بہتر سے بہتر ہوتا جا رہاہے، اور ہمارا معیار زندگی واضح طور پر بلند ہوا ہے۔تمام قومیتوں کے لوگ موسیقی اور رقص کے ذریعے یہ اہم تہوار منا رہے ہیں۔ ارومچی انٹرنیشنل گرینڈ بازار کے ایک تاجر یئن آئی شی نے کہا کہ اب اگر آپ سنکیانگ کو دیکھیں تو آپ کو ہر سال انتہائی واضح تبدیلیاں نظر آئیں گی، اورسنکیانگ کی ترقی کو دیکھیں تو یہ پتہ چلے گا کہ خوشحالی ہر جگہ نظر آتی ہے۔مادام ڈو زی لیئن کو ارومچی شہر میں رہتے ہوئے 80 سال ہو چکے ہیں اور انہوں نے 38 سال تک ایک ٹیچر کے طور پرکام کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تدریسی سہولیات، کیمپس اور تعلیمی پیش رفت میں بہت بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔مستقبل میں سنکیانگ مزید ترقی کرے گا اور زندگی مزید خوشحال ہو گی۔

    زبان