• صفحہ اول>>سیاست

    ڈبلیو ٹی او مذاکرات میں نئے خصوصی سلوک کی جستجو نہ کرنا چین کی جانب سے بڑے ملک کے طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2025-09-25

     چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے گلوبل ڈیولپمنت انیشی ایٹو سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں اعلان کیا کہ چین، ڈبلیو ٹی او میں موجودہ اور مستقبل کے مذاکرات میں نئے خصوصی سلوک کی جستجو نہیں کرے گا۔اس حوالے سے 24 ستمبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ چین کی جانب سے نہ صرف کثیر جہتی تجارتی نظام کی حمایت کے لیے ایک فعال اقدام ہے بلکہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے نفاذ کے لیے بھی ایک اہم اقدام ہے۔ اس وقت یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے اور کثیرجہتی تجارتی نظام اور عالمی اقتصادی و تجارتی نظم و نسق شدید طور پر متاثر ہوا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کے طور پر، چین کا یہ اقدام ایک بڑے ملک کی ذمہ داری کو پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کثیرجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھے گا، عالمی تجارتی تنظیم کے اصلاحاتی عمل میں فعال طور پر حصہ لے گا، ترقی پذیر اراکین کے جائز حقوق اور مفادات کا دفاع کرے گا اور ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کو فروغ دے گا۔

    زبان