26ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ، سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے 70ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے بعد بیجنگ روانہ ہونے کے لیے ہوائی اڈے کی جانب روانہ ہوئے تو تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد انہیں الوداع کہنے کے لیے سڑک کے کناروں پر موجود تھے ، ان کے ہاتھوں میں چین کے جھنڈے تھے اور چہروں پر محبت اور خوشی کے احساسات چمک رہے تھے ۔ ارمچی تھیان شان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر علاقائی رقص پیش کرنے والے فنکاروں نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے انہیں الوداع کہا۔
شی جن پھنگ کی ہدایت پر، وانگ حو نینگ کی قیادت میں ایک مرکزی وفد جمعرات سے اتوار تک سنکیانگ کے مختلف مقامات کا دورہ کرے گا اور تمام قومیتی گروہوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں تک نیک خواہشات پہنچائے گا ۔



