• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کی زیرصدارت سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے بائیسویں اجتماعی مطالعے کا انعقاد

    (CRI)2025-09-30

    سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے انتیس ستمبر کو سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے بائیسویں اجتماعی مطالعے کی صدارت کی،جس میں انہوں نے مذاہب اور سوشلسٹ معاشرے کے مابین ہم آہنگی پر زور دیا۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ تاریخی تجربات اور عملی صورت حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے،مذاہب کے چینی سماج سے ہم آہنگ ہونے کےلیے ادارتی ضوابط کی تعمیر، مجموعی انتظام اور بنیادی امور کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، پارٹی نے مذہبی امور کو گورننس میں نمایاں ترجیح دی ہے اور دیگر اقدامات کے ذریعے نئے دور میں مذہبی امور سے متعلق مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ تاریخ اور عمل نے ثابت کیا ہے کہ مذاہب کے چینی رسم و رواج سے ہم آہنگ ہونے سے ہی مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی، معاشرتی سکون اور ریاستی استحکام کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

    زبان