چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور عوامی جمہوریہ کوریا کی حکومت کی دعوت پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور وزیر اعظم لی چھیانگ 9 سے 11 اکتوبر تک ایک وفد کے ہمراہ شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے قیام کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے اور شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے ۔