• صفحہ اول>>سیاست

    چین میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بچوں اور بزرگوں کی بہبود میں نمایاں بہتری

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-11
    چین میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بچوں اور بزرگوں کی بہبود میں نمایاں بہتری
    10اکتوبر 2025 ، بیجنگ ۔ ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے شہری امور میں 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران حاصل کردہ کامیابیوں سے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کے وزیر برائے شہری امور لو جی یوان اور نائب وزرا ، لی چھانگ گوان ، حو حائے فنگ اور لییو جین گو تفصیلات پیش کر رہے ہیں۔ (شنہوا / لی شن )

    11اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کے وزیر برائے شہری امور لو جی یوان نے جمعے کو منعقدہ پریس کانفرنس میں مختلف اعدادو شمار کی روشنی میں بتایا کہ ،چین میں چودہویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران ، بچوں اور بزرگوں کی فلاح و بہبود میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

    پانچ برسوں میں ، بچوں کے لیے تحفظ اور دیکھ بھال کا ایک جامع نظام قائم کیا گیا، جس میں بے سہارا بچے، وہ بچے جن کے والدین گھر سے دور کام کرتے ہیں اور مہاجر بچے شامل ہیں، جنہیں اب حفاظت و دیکھ بھال کی خدمات میں شامل کیا گیا ہے۔

    لو جی یوان نے بتایا کہ 2020 کے مقابلے میں، فلاحی اداروں میں یتیم بچوں، اپنے رشتے داروں کے ساتھ رہنے والے یتیم بچوں، اور بے سہارا بچوں کے لیے بنیادی امداد میں بالترتیب 26 فیصد، 32 فیصد اور 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اسی دوران، چین نے بزرگ افراد کے لیے 2.24 ملین رہائش گاہوں میں مرمت اور بزرگوں کے لیے دوستانہ سہولیات کو دوبارہ سے ترتیب دینے کا کام مکمل کیا ہے، ماڈل کمیونٹی پر مبنی بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کے 500نیٹ ورکس، بزرگوں کی 2,990 ماڈل فرینڈلی کمیونٹیز، اور 86,000 بزرگوں کے لیے کمیونٹی کینٹینز قائم کی ہیں۔

    زبان