• صفحہ اول>>سیاست

    خواتین کی جامع ترقی کی رفتار بڑھانے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی تجاویز پرمختلف ممالک کے نمائندوں کی جانب سےچین کو سراہا گیا

    (CRI)2025-10-14
    خواتین کی جامع ترقی کی رفتار بڑھانے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی تجاویز پرمختلف ممالک کے نمائندوں کی جانب سےچین کو سراہا گیا

    13 اکتوبر کو بیجنگ میں "گلوبل لیڈرز میٹنگ آن ویمن" کا انعقاد ہوا۔ افتتاحی تقریب میں چین نے دنیا بھر سے آئے ہوئے شرکاء کے ساتھ ، بیجنگ عالمی خواتین کانفرنس کے ابتدائی مقاصد کا اعادہ کر تے ہوئےخواتین کی ترقی کے نئے سفر کی رفتار کو بڑھانے ، وسیع تر اتفاق رائے پیدا کرنے اورنئے راستے کھولنے کیلئے ٹھوس اقدامات اختیار کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر چین نے متعددنئے اقدامات اور تجاویز بھی پیش کیں۔ شرکا نے خواتین کی جامع ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے چین کی تجاویز کو عملی نمونہ قرار دیا۔

    اقوام متحدہ کے محکمہ خواتین کی ایشیاو بحرالکاہل کی ریجنل ڈائریکٹر، کرسٹین عرب نے کہا صدر شی جن پھنگ کے وعدوں کو ہمیشہ عمل کی حمایت حاصل رہی ہے، جو دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ چین گلوبل ڈویلپمنٹ اور ساؤتھ ساؤتھ کوآپریشن فنڈ کو 100 ملین ڈالر فراہم کرے گا، خواتین اور لڑکیوں کی ترقی کو فروغ دینے کے منصوبوں پر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرے گا، چین دنیا بھر کی خواتین کے لیے " صلاحیت سازی کا مرکز " قائم کرے گا تاکہ ممالک کی ترقیاتی صلاحیتوں کے فروغ میں مدد فراہم کی جا سکے۔ کرسٹین نے کہا کہ یہ بہت اہم اور اور قابل تعریف وعدے ہیں ۔

    فی الحال، اقوام متحدہ کی متعلقہ رپورٹس کے مطابق، ہر عمر کی 600 ملین سے زیادہ خواتین تنازعات اور جنگ کی صورت حال کا سامنا کر رہی ہیں جب کہ 2 بلین سماجی تحفظ سے محروم ہیں اور امور خواتین کے حوالے سے مواقع اور چیلنجز دونوں کا سامنا ہے۔ چین نے ٹھوس اقدامات کے ذریعے خواتین کے شعبے میں گلوبل گورننس کو عملی طور پر فروغ دیا ہے۔ سمٹ کے شرکا نے چین میں خواتین کے شعبے میں ہونے والی تیز رفتار ترقی کو سراہا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ چین نے دنیا کے لیے "چینی طرز کی حکمرانی" کی ایک روشن مثال پیش کی ہے اور انسانی تہذیب کی ترقی میں "خواتین کی طاقت" کا ایک قابل قدر اضافہ کیا ہے۔

    زبان