• صفحہ اول>>سیاست

    دوسری ورلڈ کانفرنس آن چائنا اسٹڈیز کا شنگھائی میں  انعقاد

    (CRI)2025-10-15

    14 اکتوبر کو دوسری ورلڈ کانفرنس آن چائنا اسٹڈیز شنگھائی میں شروع ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا۔اس کانفرنس کا موضوع ہے "عالمی تناظر میں تاریخی چین اور عصری چین" ۔کانفرنس میں "تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھ اور انٹرنیشنل سائنولوجی کی خوشحالی و ترقی پر شنگھائی انیشی ایٹو" جاری کیا گیا۔ 50 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 500 مہمانوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔ چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے کہا کہ چائنا اسٹڈیز کے سلسلے میں چینی تہذیب کو ایک نامیاتی اور متحد وجود کے طور پر سمجھنے اور ایک وسیع تر تاریخی اور ثقافتی فضا میں چین کی اقتصادی، سیاسی اور سماجی ترقی کی مجموعی تصویر کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ شرکاء نے کہا کہ ہمیں چینی طرز کی جدیدکاری کے راستے کو گہری وضاحت سے دنیا کو ایک حقیقی، سہ جہتی اور جامع چین دکھانا ہوگا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گلوبل سیولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرتے ہوئے چینی اور غیر ملکی تہذیبوں کے انضمام کے پیغامبر کے طور پر انہیں تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ کو فروغ دینے میں زیادہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

    زبان