• صفحہ اول>>سیاست

    چین کا کھلا پن ، مشترکہ مواقع مہیا کرتا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-15

    15اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)2024 میں، جنوبی چین کے گوانگشی جوانگ خوداختیار علاقے کے ذریعے آسیان ممالک سے پھل کی درآمدات تقریباً 2.5 ملین ٹن کی نئی حد تک پہنچ گئیں۔

    چینی منڈی میں داخلے سے پہلے گوانگشی ،آسیان کےپھلوں کا پہلا"سٹاپ" اور سب سے بڑا مرکز ہے،جو "آسیان پروڈکشن، گوانگشی ڈسٹری بیوشن، اور چائنا سیلز " کے وژن کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔ یہاں "آسیان سے خریداری، قومی سطح پر فروخت؛ قومی سطح پر خریداری، آسیان کو فروخت" کا تجارتی نمونہ مستحکم طور پر تشکیل پا رہا ہے۔

    جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے جدید، بین الاقوامی میٹروپولیٹن شہر شینزین سے ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ترقی کےمتلاشی ، ایک قدیم انقلابی مرکز شانوے تک، نیو انرجی وہیکلز کی صنعت کے لیے ایک "گولڈن کوریڈور" تشکیل پا چکا ہے۔ تقریباً 30 اپ سٹریم اور ڈاون سٹریم کمپنیز کو زنجیر کی کڑیوں کی طرح آپس میں جوڑا گیا ہے، جس سے سینکڑوں ارب یوان مالیت کا NEV انڈسٹریل کلسٹر تشکیل پایا ہے۔

    پورٹ-انڈسٹری انضمام کو فروغ دینے والی شیاومو بین الاقوامی لاجسٹکس پورٹ کے ذریعے، چین کی NEV برآمدات کی رفتار مستحکم ہو رہی ہے اور عالمی مارکیٹس میں اس کی توسیع کا عمل تیز ہورہا ہے ۔

    صرف ساڑھے آٹھ گھنٹے میں، تازہ نارویجین کنگ کریب، وسطی چین کے صوبے ہینان کے جینگ جو شنجنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچتے ہیں تو اس وقت بھی وہ منفی دو ڈگری درجہ حرارت برقرار رکھے ہوئے سمندری پانی میں ڈوبے ہوتے ہیں۔

    جینگ جو-لکسمبرگ "ایئر سلک روڈ" کی بدولت، لذیذ یورپین کھانے اب ایک ہی دن میں چین پہنچ جاتے ہیں۔

    چین ، ثابت قدمی کے ساتھ ،اعلیٰ سطحی کھلی معیشت کے لیے ایک نیا نظام تشکیل دینے کی کوشش کر رہا، جس میں کھلا پن چینی جدیدیت کی ایک نمایاں خصوصیت کے طور پر شامل ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کی منفی فہرست میں شامل اشیا کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے۔ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں نیز ویلیو ایڈڈ ٹیلی کمیونیکیشنز اور بائیوٹیکنالوجی سروسز جیسے شعبوں کو کھولنے کے لیے پائلٹ پروگرام منظم طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

    گزشتہ پانچ سالوں میں، چین نے اپنے کھلے پن کی سطح کو بڑھایا ہےاور دنیا کے ساتھ مواقع کے اشتراک اور ترقی کے حصول کے لیے کئی اہم اقدامات اختیار کیے ہیں۔ غیر یقینی عالمی صورتحال کے باوجود، چین عالمی اقتصادی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتا آیا ہے اور عالمی معیشت کے لیے ایک مستحکم بنیاد فراہم کرتا ہے۔

    زبان