• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    آٹسٹک آرٹسٹ ، جو زندگی ایک منفرد انداز میں پینٹ کرتا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-21

    8 اگست 2025 ۔ وانگ جیان شو اپنے پینٹنگ سٹوڈیو میں ، اپنی نئی پینٹنگ پر کام کررہاہے۔(شنہوا/ لو یی)

    8 اگست 2025 ۔ وانگ جیان شو اپنے پینٹنگ سٹوڈیو میں ، اپنی نئی پینٹنگ پر کام کررہاہے۔(شنہوا/ لو یی)

    21اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)اکیس سال قبل، وانگ جیان شو کی پیدائش پر اس کے مسرور والدین نے اس کے بارے میں ویسے ہی خواب دیکھے جیسے تمام والدین اپنی اولاد کے مستقبل کے لیے دیکھتے ہیں، لیکن تین سال کی عمر میں، انہوں نے محسوس کیا کہ ان کے بیٹے کی حرکات اور ردعمل عام بچوں سے مختلف ہیں اور پھر پانچ سال کی عمر میں اس میں باضابطہ طور پر آٹزم کی تشخیص ہوگئی

    والدین نے اس کی صحت یابی کے لیے مختلف سرگرمیاں منتخب کیں اور انہی میں آرٹ کلاس کے دوران وانگ جیان شو نے رنگوں کے لیے ایک خاص حساسیت دکھائی۔ اس کے رنگوں کے بھرپور اور غیر متوقع امتزاج میں غیر معمولی ہم آہنگی اور تخلیقی عنصر تھا۔ اس بات کو محسوس کرتے ہوئے اس کے استاد نے اس کی والدہ سے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی فنی صلاحیت کو پروان چڑھائیں۔

    پہلے پہل تو وانگ کی والدہ نے اس سرگرمی کو محض وانگ کے لیے وقت گزارنی کا ایک طریقہ سمجھا، لیکن بتدریج، انہوں نے محسوس کیا کہ وہ مکمل توجہ کے ساتھ کئی گھنٹے پینٹنگ کرتا ہے اور کبھی کبھی تو اس عمل میں اسے اتنی خوشی محسوس ہوتی ہے کہ وہ پینٹ کرتے ہوئے ناچتا اور گاتا بھی تھا۔ اس کاکام ان کے درمیان رابطے کا ایک پل بن گیا۔

    جب وانگ بارہ برس کا تھا تو اس کی والدہ نے اس کی پینٹنگز ،ایک مقابلے میں بھیجیں اور غیر متوقع طور پر وانگ نے انعام جیتا ،اس رات وہ اس قدر خوش تھا کہ پوری رات نہیں سویا۔ اس کے بعد سے ، اس کی والدہ نے نمائشوں میں شرکت اور پینٹنگ البمز شائع کرنے کے لیے وانگ کا ساتھ دینا شروع کیا تاکہ وہ اپنے کام کو دنیا کے سامنے پیش کر سکے۔وانگ جیان شو اب تک تقریباً 2,000 پینٹنگز تخلیق کر چکا ہے ، جن میں سے کئی کو بیرون ملک نمائشوں میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ وانگ نے اپنی منفرد انداز میں کینوس پر ایک غیر معمولی زندگی کی تصویر کشی کی ہے۔

    8 اگست 2025۔ بیجنگ میں وانگ جیان شو کے سٹوڈیومیں اس کی بنائی گئی پینٹنگ ۔(شنہوا/لو یی)

    8 اگست 2025۔ بیجنگ میں وانگ جیان شو کے سٹوڈیومیں اس کی بنائی گئی پینٹنگ ۔(شنہوا/لو یی)

    18 اگست 2025۔ وانگ جیان شو ، اپنی والدہ کے ساتھ صوبہ حہ بے میں ایک قدرتی منظر کی تصویر بنا رہا ہے۔ (شنہوا/لو یی)

    18 اگست 2025۔ وانگ جیان شو ، اپنی والدہ کے ساتھ صوبہ حہ بے میں ایک قدرتی منظر کی تصویر بنا رہا ہے۔ (شنہوا/لو یی

    ویڈیوز

    زبان