21اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)حالیہ دنوں آذر بائیجان کے شہر خان کندی اور دارالحکومت باکو میں، تیسرا قومی شہری فورم منعقد ہوا۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ، اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری کے پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینا کلاڈیا روسباخ نے کہا کہ شہری تبدیلی میں چین کا تجربہ عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، غربت اور عدم مساوات کے حل میں قیمتی بصیرت فراہم کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین نے اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری کے امور میں بے حد تعاون کیا ہے، اور دنیا چین کے تجربے سے سیکھ سکتی ہے کہ کس طرح انسانوں اور فطرت سے ہم آہنگ شہر بنائے جا سکتے ہیں۔
یو این ہیبی ٹیٹ کے ساتھ چین کی شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نےشنگھائی ایوارڈ اور شنگھائی مینوئل کو تعاون کی بڑی مثالوں کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ، یو این ہیبی ٹیٹ کو عالمی سطح پر تجربات اور طرز عمل کو جمع کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شنگھائی مینوئل "یو این ہیبی ٹیٹ میں دوسری سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی اشاعت ہے اور دنیا بھر کے شہر اور سٹیک ہولڈرز اس کے ذریعے یہ جان سکتے ہیں کہ نئے شہری ایجنڈے کے نفاذ کے حوالے سے جدید طریقے کیا ہیں۔
2016 میں یو این کانفرنس برائے رہائش و پائیدار شہری ترقی (ہیبی ٹیٹ3) میں منظور کیا گیا یہ ایجنڈا، پائیدار شہری ترقی کا عالمی فریم ورک ہے، جو شمولیت، مضبوطیاور ماحول دوست شہروں کی تعمیر پر زور دیتا ہے۔




