• صفحہ اول>>دنیا

    یوکرین-روس جنگ بندی مذاکرات کی حمایت میں یورپی رہنماؤں کا مشترکہ بیان

    (CRI)2025-10-22

    ۲۱ اکتوبر کو، یوکرین کے صدر زیلینسکی، برطانیہ کے وزیر اعظم کئیر اسٹارمر، جرمن چانسلر فریڈرش میرس ، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی، پولش وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک، پرتگال کے صدر انتونیو کوسٹا، ناروے کے وزیر اعظم جوناس گار اسٹور ، فن لینڈ کے صدرالیگزینڈر اسٹب، ڈنمارک کے وزیر اعظم فریڈرکسن، اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز، سویڈن کے وزیر اعظم کرسٹر سون اور یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیئن نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریق منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کی حمایت کرتے ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کے فوری جنگ بندی کے مطالبے میں موجودہ رابطہ لائنوں کو مذاکرات کے نقطہ آغاز کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز کی تائید کرتے ہیں۔ بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بین الاقوامی سرحدوں کو طاقت کے استعمال سے تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے۔ تمام فریقوں نےاس بات پر زور دیا کہ وہ روسی معیشت اور دفاعی صنعت پر پابندیوں اور دباؤ کو جاری رکھیں گے۔ بیان میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ متعدد ممالک منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ یوکرین کو ضروری مالی وسائل فراہم کیے جا سکیں۔

    ویڈیوز

    زبان