• صفحہ اول>>سیاست

    بین الاقوامی ثالثی تنظیم کی ہانگ کانگ میں افتتاحی تقریب

    (CRI)2025-10-22

    چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قائم بین الاقوامی ثالثی تنظیم کی افتتاحی تقریب 20اکتوبر کو منعقد ہوئی۔

    چین کی نائب وزیرخارجہ حوا چھون اینگ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم کا تصور گلوبل گورننس انیشی ایٹو سے گہری مطابقت رکھتا ہے، جو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مثبت قانونی توانائی فراہم کرے گا۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ ممالک کی جانب سے اس تنظیم میں شمولیت اور اس کے ذریعے عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لئے نیا حصہ ڈالنے کی امید ظاہر کی۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو لی جیا چھاؤ نے کہا کہ ہانگ کانگ بین الاقوامی ثالثی تنظیم اور تنازعات کے حل کے شعبے کی ترقی کےلیے حمایت جاری رکھے گا۔

    زبان