یورپی کمیشن کے اہلکاروں کا کہنا ہےکہ یورپ اور چین کے اہلکار برسلز میں ریئر ارتھ منرلز کے برآمدی کنٹرول کے حوالے سے چین کے حالیہ اقدامات پر ہنگامی بات چیت کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے بائیس اکتوبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ میں زور دینا چاہتا ہوں کہ چین-یورپ اقتصادی اور تجارتی تعلقات باہمی فوائد پر مبنی اور تکمیلی نوعیت کے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یورپ آزاد تجارت کی حمایت اور تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کے وعدے کی پابندی کرے گا، اور تمام ممالک کی کمپنیوں کے لیے ایک منصفانہ، شفاف اور غیر امتیازی تجارتی ماحول فراہم کرے گا ، مارکیٹ اکانومی اور عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی حفاظت کرے گا اور تجارتی اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرے گا۔
