• صفحہ اول>>سیاست

    چین اور امریکہ کے درمیان مختلف تجارتی مصنوعات پر تعمیری تبادلہ خیال

    (CRI)2025-10-27

    چین کے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کار اور نائب وزیر تجارت لی چینگ گانگ نے 26 تاریخ کو کہا کہ چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی وفود نے باہمی تشویش کے اقتصادی اور تجارتی مسائل پر تفصیلی اور مخلصانہ تبادلہ خیال کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت میں متعدد موضوعات شامل رہے، جن میں دونوں فریقوں کی جانب سے برآمدات پر کنٹرول کے مسائل، مساوی محصولات کی معطلی کی میعاد میں مزید توسیع کا معاملہ، فینٹانائل کے محصولات اور انسداد منشیات تعاون کا معاملہ، تجارت میں مزید توسیع کا معاملہ، اور امریکی فریق کے 301 جہاز رانی سے متعلق اقدامات وغیرہ شامل تھے۔ چین اور امریکہ نے ان معاملات پر تعمیری مکالمہ کیا، جس میں امریکی موقف سخت تھا جبکہ چین نے اپنے مفادات کے تحفظ میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

    ایک دن سے زیادہ کے انتہائی گہرے اورپیچیدہ مذاکرات کے بعد، چین اور امریکہ نے مذکورہ مسائل کے بارے میں دونوں فریقوں کی تشویش کے مناسب حل کے لیے تعمیری تجاویز پر بات چیت کی اور ابتدائی اتفاقِ رائے تک پہنچے ۔ اگلے مرحلے میں دونوں فریق اپنے اپنے اندرونی منظوری کے طریقہ کار پر عمل کریں گے۔

    زبان