• صفحہ اول>>سیاست

    چین کے صدر شی جن پھنگ کا تھائی لینڈ کی ملکہ مدر سری کِت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

    (CRI)2025-10-27

    چھبیس اکتوبر کو، چین کے صدر شی جن پھنگ نے تھائی لینڈ کے بادشاہ ماہا وجیرا لونگکورن کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا، جس میں انہوں نے تھائی لینڈ کی ملکہ مدر سری کِت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے تھائی شاہی خاندان، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

    شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملکہ مدر سری کِت کو تھائی شاہی خاندان اور عوام کے دلوں میں بلند مقام حاصل تھا۔انہوں نے کہا کہ ملکہ مدر نے چین اور تھائی لینڈ کے درمیان دوستی کو اپنے دل کے قریب رکھا، اور بادشاہ پُمی پھون ادولیادیت کی نمائندگی کرتے ہوئے چین کا دورہ بھی کیاتھا ، جس نے "چین اور تھائی لینڈ ایک ہی خاندان ہیں " کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

    زبان