28اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)27 اکتوبر کو ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے سربراہ شی جن پھنگ نے بیجنگ میں پیلس میوزیم کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ نمائش میں شرکت کی۔ شی جن پھنگ نے قومی جذبے کو فروغ دینے کے لیے پیلس میوزیم کو ایک اہم تعلیمی مرکز بنانے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کے لیے چینی تہذیب و تمدن اور چینی قوم کو بہتر طور پر سمجھنے کا ایک اہم دریچہ ہونا چاہیے۔
نمائش کا موضوع ہے "ایک صدی پر محیط مہتممی : شہر ممنوعہ سے پیلس میوزیم تک" ۔ نمائش میں ثقافتی نوادرات اور دستاویزات کے 200 سیٹ شامل ہیں، جن میں خطاطی اور پینٹنگز کے شاہکار نیز کانسی کے برتن اور جیڈ کے فن پارے شامل ہیں جو میوزیم کی ترقی کے سفر کی عکاسی کرتے ہیں۔
صدر شی جن پھنگ نے پیلس میوزیم کو چینی تہذیب و تمدن کی ایک علامت قرار دیتے ہوئے، کہا کہ میوزیم کو اپنی عمدہ روایات کو آگے بڑھانا چاہیے اور ثقافتی نوادرات عوام کی ملکیت ہیں کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ان نوادرات کے تحفظ ، بحالی اور بہتر استعمال کے لیے مزید محنت کرنی چاہیے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن ٹسائی چی نے بھی اس نمائش کا دورہ کیا۔
چین کا تاریخی شاہی محل جو شہر ممنوعہ کہلاتا ہے ، 10اکتوبر 1925 کو، پہلی بار قیمتی شاہی فن پاروں کے مجموعوں کے ساتھ عوام کے لیے کھولا گیا، اور پیلس میوزیم کے قیام کی بنیاد رکھی گئی ۔