اکتیس اکتوبر کو چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور امریکہ کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات پر تبصرہ کیا ۔
ترجمان نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مثبت اور تعمیری انداز میں تعامل کرنا چاہیے۔ آج کی دنیا کو درپیش کئی پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے دونوں ممالک کو بڑی طاقتوں کی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ایسے مزید اقدامات کرنے چاہییں جو دونوں ملکوں اور دنیا کے لیے فائدہ مند ہوں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ آزاد، خودمختار اور پُرامن خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک، غیر وابستہ تحریک کے شراکت دار اور گلوبل ساوتھ ممالک کے رکن کی حیثیت سے چین ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ چین حقیقی کثیرالجہتی نظام کے فروغ، عالمی تجارتی تنظیم پر مبنی کثیر فریقی تجارتی ڈھانچے کے تحفظ، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور سب کے لیے شمولیتی و متوازن معاشی عالمگیریت کو آگے بڑھانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، تاکہ دنیا میں زیادہ یقین اور استحکام پیدا ہو۔