31اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) 29 اکتوبر کو چین کے جنوب مغربی علاقے شی زانگ کے قیام کے 60 سال مکمل ہونے کی سرگرمیوں کے سلسلے میں علاقائی حکومت کی میزبانی میں "ایک خوبصورت شی زانگ کی تلاش اور سطحِ مرتفع پر ایک نئے باب کا آغاز" کے موضوع پر شی زانگ کی ترقی کے فورم 2025 کا انعقاد ہوا ۔ فورم میں 44 ممالک اور علاقوں کے 400 سے زائد سرکاری اہلکار، سفارت کار، مختلف شعبوں کے ماہرین، کاروباری اداروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی اور اس علاقے کی ترقی کے لیے اپنے تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کیا۔
اس فورم میں بین الاقوامی مواصلات، سی پی سی کے نئے دور میں شی زانگ کی گورننس کے رہنما اصول اور شی زانگ کے تشخص کو متعارف کروانے ، ترقی کی فلسفے اور عملی راستوں جیسے اہم موضوعات پر توجہ دی گئی۔ سی پی سی کی شی زانگ خودد اختیار علاقائی کمیٹی کے سیکرٹری وانگ جن جینگ کا کہنا ہے کہ سی پی سی کی قیادت میں گزشتہ 60 سالوں میں، شی زانگ نے پسماندگی سے ترقی، تنہائی سے کھلے پن اور غربت سے خوشحالی کی طرف ایک تاریخی جست لگائی ہے۔شی زانگ نے صرف چند دہائیوں میں وہ حاصل کیا ہے جو صدیوں بلکہ ایک ہزار سال میں ہی ممکن ہوتا، یہ سوشلسٹ نظام کی طاقت کا ایک واضح ثبوت ہے۔
افتتاحی تقریب میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ مو گاؤ یی نے کہا کہ ایسے وقت میں کہ جب چین قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کا 15واں پانچ سالہ منصوبہ تشکیل دے رہا ہے ، شی زانگ کی جدیدیت ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فورم جو 2007 میں تشکیل دیا گیا تھا، بین الاقوامی برادری کے لیے شی زانگ سے متعارف ہونے اور اس کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک اہم باب بن گیا ہے ۔ انہوں نے گورننس تجربات کے تبادلے کو مضبوط کرنے، لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے اور شی زانگ میں انسانی حقوق کی کہانیاں پیش کرنے کی کوششوں کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سب کے ساتھ ساتھ ، مختلف تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھ کو بھی فروغ دینا چاہیے۔

29 اکتوبر 2025 ۔ جنوب مغربی چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر نینگچی میں چین کے شی زانگ کی ترقی کے فورم 2025 کی افتتاحی تقریب میں فنکار مقامی رقص پیش کررہے ہیں ۔ اس فورم میں دنیا بھر سے سرکاری عہدیداران اور ماہرین نے شرکت کی اور اس خطے کی پائیدار ترقی کے لیےا پنی فراست اور مہارت کا تبادلہ کیا ۔ (شنہوا/جیانگ فان)
ننگچی شہر ، جہاں اس فورم کا انعقاد کیا گیا ، کبھی ایک دور دراز ، ویران علاقہ تھا ،اتنا دور اور ویران کہ قدیم زمانے میں اسے " جلاوطنی کا مقام " کہا جاتا تھا۔ آج، یہ شہرت کے اعتبار سے شی زانگ کے دارالحکومت لہاسا کے برابر ہے اور چین کے سب سے مقبول سیاحتی مقامات میں سے ایک بن چکا ہے ۔ آج یہ شہر ، زندگی اور کھلے پن سے بھرپور ہے اور یہاں آنے والے سیاحوں کا بے حد گرم جوشی سے استقبال کیا جاتا ہے ۔
ننگچی کی ترقی کا سفر ، بنیادی ڈھانچے کی شاندار تبدیلی، پھلتی پھولتی مقامی صنعتوں، بہتر ہوتی معیشت اور اس کے شفاف پانیوں اور سرسبز پہاڑوں کا تحفظ ، شی زانگ میں چین کی کامیاب گورننس کا ثبوت اور سرحدی علاقوں کی بحالی نیز لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، 1986 میں شہر کا جی ڈی پی 66 ملین یوان (تقریباً 9.32 ملین امریکی ڈالر) تھا جو 2024 میں 406 گنا اضافے کے ساتھ تقریباً 26.78 بلین یوان تک پہنچ گیا ۔ اسی دوران، دیہی لوگوں کی فی کس ڈسپوز ایبل آمدن 425 یوان سے بڑھ کر 27,427 یوان تک پہنچ گئی، جو تقریباً 65 گنا ترقی ہے۔
ڈائریکٹر اور یونیسکو کے مشرقی ایشیا کے علاقائی دفتر کے نمائندے، شیراز خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے پیش کی گئی افتتاحی تقریر میں کہا کہ شی زانگ کی کہانی ایک تبدیلی کی کہانی ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ جو کبھی دور افتادہ علاقہ تھا، آج جدید انفراسٹرکچر کے ذریعے جڑا ہوا ہے اور اس سے بلند ترین وادیوں اور دور دراز کمیونٹیز تک رسائی ممکن ہوئی ہے۔ ان سرمایہ کاریوں نے مواقع کو بڑھایا ہے اور سروسز، تعلیم اور منڈیوں تک بہتر رسائی کو ممکن بنایا ہے۔

29 اکتوبر 2025 ۔ جنوب مغربی چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر نینگچی میں چین کے شی زانگ کی ترقی کے فورم 2025 کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر اور یونیسکو کے مشرقی ایشیا کے علاقائی دفتر کے نمائندے، شیراز خان خطاب کر رہے ہیں۔ اس فورم میں دنیا بھر سے سرکاری عہدیداران اور ماہرین نے شرکت کی اور اس خطے کی پائیدار ترقی کے لیےا پنی فراست اور مہارت کا تبادلہ کیا ۔ (شنہوا/جیانگ فان)
صدر قزقستان کے مقتدر نمائندے جیتی جینوف باکتبیک نے کہا کہ شی زانگ کی ترقی ایک مثالی ماڈل ہے، جو مقامی حکومت کی پالیسیز کی اثراندازی اور اس کے لوگوں کی ان تھک کوششوں کی مظہر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایسیک-کل ریجن کی ایک وفد نے سماجی و اقتصادی ترقی، انفراسٹرکچر کی تعمیر، سبز توانائی کی ترقی اور سیاحت کے عملی تجربات سے سیکھنے کے لیے شی زانگ کا مطالعہ دورہ بھی کیا تھا۔
اطالوی وزارت خارجہ میں عوامی و ثقافتی سفارتکاری کے بین الاقوامی ترجمان پاؤلو سباتینی نے کہا کہ بین الاقوامی مواصلات میں اٹلی ، دنیا کے سامنے مستند، کثیر الجہت اور جدید انداز میں شی زانگ کو اس کی حقیقی خوبصورتی کے ساتھ پیش کرنے میں ایک سٹریٹیجک شراکت دار کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ کیوریٹوریل منصوبوں، سفر ی نمائشوں اور فنکارانہ تبادلوں کے ذریعے، ہم دنیا کو یہ سمجھنے میں مدد دے سکتے ہیں کہ شی زانگ کوئی دور دراز کے علاقے کی ایک کہانی نہیں، بلکہ ایک متحرک اور ترقی پذیر ثقافتی منظر نامہ ہے جہاں قدیم روایات جدت کے ساتھ ملتی ہیں۔
اس سال کے فورم میں ،بین الاقوامی مواصلات، پائیدار مقامی صنعتوں، نوجوانوں کی شمولیت اور سطحِ مرتفع پر ماحولیاتی تحفظ کے نئے راستے تلاش کرنے کے لیے چار ذیلی فورمز بھی منعقد کیے گئے ۔




