مقامی وقت کے مطابق 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک،چین کے نائب صدر ہان جنگ نے سعودی عرب کا دورہ کیا، ریاض میں سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی اور نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔
محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ملاقات کے دوران ہان جنگ نے کہا کہ چین سعودی عرب کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے اور چین سعودی عرب جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ایک چین کی پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔ سعودی عرب مسئلہ فلسطین پر چین کے غیرجانبدارانہ موقف کو سراہتا ہے اورچاہتا ہے کہ چین علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے۔ نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں ہان جنگ نے کہا کہ چین سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کو مزید فروغ دینے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترکہ طور پر تعمیر کرنے اور دنیا کے تمام ممالک کی ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔