• صفحہ اول>>سیاست

    چینی وزیر دفاع کی بارہویں آسیان وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت

    (CRI)2025-11-02

    آسیان وزرائے دفاع کا بارہواں اجلاس مقامی وقت کے مطابق یکم نومبر کی صبح ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہوا۔ چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔چینی وزیر دفاع نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو آسیان کے منشور اور جنوب مشرقی ایشیاء میں دوستی اور تعاون کے معاہدے کے مرکزی تصورات سے انتہائی مطابقت رکھتا ہے، جو عالمی چیلنجوں کا چینی حل فراہم کرتا ہے۔ چین علاقائی ڈھانچے میں آسیان کے مرکزی کردار کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور خطے کے ممالک کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو دور کرنے، کھلے پن اور تعاون کے معیار کو بلند کرنے اور بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنےکے لیے تیار ہے تاکہ چین-آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیرکی جائے۔ اسی دن چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے جنوبی کوریا، جاپان اور آسٹریلیا کے دفاعی حکام سے بھی بات چیت کی۔

    زبان