3نومبر کوچینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین کے شہر ہانگ چو میں روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کے ہمراہ چینی اور روسی وزرائے اعظم کے 30 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر پوٹن نے اس سال دو مرتبہ ملاقات کی اور چین روس تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی رہنمائی کی ہے۔ چین روس کے ساتھ مل کردونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق باہمی ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے او نئے دور میں چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ میشوسٹین نے کہا کہ روس چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مضبوط بنانے، معیشت، تجارت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کے موضوعات کو مسلسل وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
لی چھیانگ اور میخائل میشوسٹن نے باقاعدہ اجلاس کی مختلف کمیٹیوں کی ورک رپورٹس سنیں۔ اجلاس کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے چین۔ روس وزرائے اعظم کے 30 ویں باقاعدہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے اور کسٹم، سیٹلائٹ نیویگیشن سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔
