• صفحہ اول>>سیاست

    چینی اور جرمن وزرائے  خارجہ کے درمیان  ٹیلی فونک بات چیت

    (CRI)2025-11-04

    تین نومبر کو سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے جرمنی کی درخواست پر جرمن وزیر خارجہ جوہان واڈے فل کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔

    وانگ ای نے کہا کہ دو بڑے ممالک اور اہم معیشتوں کی حیثیت سے چین اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھنا دونوں فریق کے مفادات اور تمام حلقوں کی توقعات کے مطابق ہے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مفید ہے۔

    وانگ ای نے کہا کہ ایک چین کا اصول چین جرمنی تعلقات کی سب سے اہم سیاسی بنیاد ہے۔ چین اور جرمنی کو مزید مستحکم اور پائیدار پالیسی فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دو طرفہ تعلقات ہمیشہ درست راستے پر رہیں۔

    واڈے فل نے کہا کہ جرمنی چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تبادلے اور بات چیت کو مضبوط بنانے، اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنے اور جرمنی اور چین کے درمیان ہمہ جہتی اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

    زبان