یکم نومبر کو امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائجیریا کی حکومت عیسائیوں کے قتل کو نہیں روکتی تو امریکا نائجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ 4 نومبر کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ ایک جامع تزویراتی شراکت دار کے طور پر، چین نائجیریا کی بھرپور حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔ چین مذہب یا انسانی حقوق کے بہانے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے، اور پابندیوں اور فوجی طاقت کے استعمال کی بار بار دھمکیوں کی مخالفت کرتا ہے۔
امریکہ کے ممکنہ حملوں کے خلاف اپنے دفاع کے لیے وینزویلا کی جانب سےچین، روس اور ایران سے فوجی سازوسامان کی درخواست کے بارے میں ماؤ نینگ کا کہنا تھا کہ چین سرحد پار جرائم پر کاری ضرب لگانے کی حمایت کرتا ہے لیکن بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی کی مخالفت کرتا ہے، اور دوسرے ممالک کے بحری جہازوں کے خلاف یکطرفہ طور پر ضرورت سے زیادہ نام نہاد قانون کے نفاذ کی مخالفت کرتا ہے۔ چین اور وینزویلا کے درمیان معمول کے تبادلے خودمختار ریاستوں کے درمیان تعاون ہیں جو کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں اورنہ ہی کسی تیسرے فریق کی مداخلت یا اثر و رسوخ کے تابع ہیں۔