• صفحہ اول>>سیاست

    چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت

    (CRI)2025-11-07

    چھ نومبر کو، سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ۔

    وانگ ای نے کہا کہ فریقین کو حکمت عملی کی مواصلات کو مضبوط بنانا چاہیے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو صحت مند، باہمی مفاد اور مستحکم پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہیے۔ چین اور برطانیہ دونوں بڑے ممالک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان ہیں، جو عالمی امن، استحکام اور ترقی کے لیے اہم بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور برطانیہ کے تاریخی اور ثقافتی پس منظر مختلف ہیں، دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات کا ہونا بھی فطری ہے، لیکن باہمی احترام کے اصول کی بنیاد پر باہمی تفہیم کو بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے، تاکہ دو طرفہ تعلقات کے استحکام کو مضبوط تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

    کوپر نے کہا کہ برطانیہ اور چین کے درمیان بہت سے مشترکہ مفادات ہیں، برطانیہ چین کے ساتھ تعلقات کو نمایاں اہمیت دیتا ہے، اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح رابطوں کو مضبوط بنانے، سلامتی، ترقی اور ماحول جیسے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی توقع کرتا ہے۔

    وانگ ای نے چین۔برطانیہ تعلقات کو متاثر کرنے والے مسائل کے فوری حل سے متعلق چین کے موقف پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے جائز خدشات کو یکساں طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا۔

    زبان