7 نومبر کو چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نےمالڈوواکے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے پر الیگزینڈرو مونٹایانو کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
اپنے پیغام میں لی چھیانگ نے دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو مثبت طور پر سراہا اور کہا کہ وہ باہمی مفاد کے تعاون کو گہرا کرنے اور چین-مالڈووا تعلقات کے مفہوم کو مسلسل بڑھانے کے لیے الیگزینڈرو مونٹایانو کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔