• صفحہ اول>>سیاست

    چین کا جنوبی سوڈان کی سیاسی تبدیلی کو آگے بڑھانے پر زور

    (CRI)2025-11-12

    اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے سن لے نے11 نومبر کو جنوبی سوڈان کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی تبدیلی کو مسحکم طور پر آگے بڑھائیں۔ سن لے نے کہا کہ جنوبی سوڈان میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔ عالمی برادری کو امن و استحکام کے فروغ کے لیے زیادہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ چین نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر سیاسی تبدیلی کو مستحکم طور پر آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔ سن لے نے کہا کہ افریقی مسائل کے حل کی کلید خود افریقہ کے ہاتھ میں ہے۔ کسی بھی حل کو جنوبی سوڈان کی خودمختاری اور قیادت کو برقرار رکھنا چاہیے۔ چین جنوبی سوڈان کے خلاف پابندیوں کو بروقت تبدیل کرنے یا ہٹانے میں سلامتی کونسل کی حمایت کرتا ہے۔

    یادر ہے کہ جنوبی سوڈان نے 2011 میں آزادی حاصل کی تھی۔ 2013 کے آخر سے، جنوبی سوڈانی صدر اور اس وقت کے نائب صدر کے درمیان اختیارات کے اختلافات کے باعث ملک بھر میں مسلح تصادم شروع ہوا۔ ستمبر 2018 میں، جنوبی سوڈان میں متنازع فریقوں نے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، لیکن رواں سال مارچ کے اوائل سے حکومتی افواج اور مخالف مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں، جس سے جنوبی سوڈان میں سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کے بگڑنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

    زبان