• صفحہ اول>>سیاست

    لی چھیانگ  ایس سی او  کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے   اجلاس،  جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت   اور زیمبیا کا سرکاری دورہ کریں گے

    (CRI)2025-11-14

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کی دعوت پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ 17 سے 18 نومبر تک روس کے شہر ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے چوبیسویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اس کے بعد چینی وزیر اعظم جمہوریہ زیمبیا کی حکومت کی دعوت پر 19 سے 20 نومبر تک زیمبیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    بعد ازاں جمہوریہ جنوبی افریقہ کی حکومت کی دعوت پر لی چھیانگ 21 سے 23 نومبر تک جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بیسویں جی 20 سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

    زبان