• صفحہ اول>>سیاست

    امریکہ  تائیوان کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لے ، چینی ریاستی کونسل کا دفتر برائے امورِ تائیوان

    (CRI)2025-11-15

    امریکی وزارت دفاع نے تائیوان کو 330 ملین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام نے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

    15 نومبر کو چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، یہ موقف مستقل اور واضح ہے۔ امریکہ کا یہ اقدام چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو ایک سنگین غلط سگنل فراہم کرتا ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیوں، خاص طور پر 17 اگست کے اعلامیے کی دفعات کی پابندی کرے، تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کی حمایت بند کرے،اور تائیوان کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لے۔

    "تائیوان کی علیحدگی" آبنائے تائیوان کے امن سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ہم قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے مضبوط تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

    زبان