• صفحہ اول>>سیاست

    چینی اور امریکی سیاسی اور کاروباری شخصیات کا بہتر مستقبل کے لیےتعاون پر زور

    (CRI)2025-11-15

    امریکہ میں چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کی شکاگو برانچ کا 2025سالانہ اجلاس 13 نومبر کو شکاگو میں منعقد ہوا۔ "بہتر مستقبل کے لیے ہاتھ ملانا" کے تھیم کے تحت، چینی اور امریکی سیاسی اور کاروباری شخصیات نے زراعت اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

    امریکہ میں چین کے سفیر شے فینگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں کلیدی تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھنا تمام فریقوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ چین اور امریکہ دونوں کی کامیابیاں ایک دوسرے کے لئے مواقع فراہم کرتی ہیں اور چین امریکہ تعلقات کو باہمی فائدے اور جیت جیت پر مبنی ہونا چاہئے۔ اس وقت، امریکہ میں 7,000 سے زیادہ چینی فنڈڈ کاروباری ادارے ، اور چین میں تقریباً 80,000 امریکی فنڈڈ کاروباری ادارے موجود ہیں۔

    شے فینگ نے چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے میں ترجیحی شعبوں میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا، اور امید ظاہر کی کہ امریکی دوست بھی امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کے لیے کھلا، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کریں گے۔

    اس سالانہ اجلاس میں تقریباً 800 افراد نے شرکت کی جن میں امریکی سیاسی اور کاروباری شخصیات، ماہرین، اسکالرز ،چینی کمپنیوں اور دیگر کاروباری اداروں کے نمائندے شامل تھے۔

    زبان