روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کی دعوت پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ 17 نومبر کی صبح، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت (وزراء اعظم) کی کونسل کے 24ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے ۔ ہوائی اڈے پر روسی حکومت کے نمائندگان اور روس میں چین کے سفیر چانگ ہان ہوئی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔