چین کے متعلقہ محکمے نے اعلان کیا ہے کہ 20 نومبر سے،تائیوان کے رہائشیوں کے مین لینڈ سفر کے لئے ایک بار استعمال ہونے والے پاس کے اجرا کرنے والی پورٹس کی تعداد 100 تک بڑھا دی جائے گی۔اس حوالے سے چین کی اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان چو فنگ لیئن نے انیس نومبر کی پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان کے ہم وطنوں کو مین لینڈ کے سفر کی پرُ خلوص دعوت کے اس کام کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ ان 100 پورٹس میں 56 ہوائی راستے، 27 آبی راستے، اور ریلوے اور سڑک کے راستوں پر مشتمل 17 زمینی راستے شامل ہیں۔