دوسرے چین-یورپ ٹرین بین الاقوامی تعاون فورم کا آغاز 18 نومبر کو چین کے صوبہ شیان شی کے شہر شی آن میں ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے پولیٹیکل بیورو کے مستقل رکن اور چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے اس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین، چین-یورپ ٹرین کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ چین-یورپ ٹرین کو اعلیٰ معیار، بہتر فوائد اور زیادہ محفوظ سمت کی طرف بڑھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین-یورپ ٹرین منصوبہ جسے 'بیلٹ اینڈ روڈ' کے فلیگ شپ منصوبے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، دورِ حاضر کے رجحانات کے مطابق ترقی کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ آج ایک موثر اور با اعتماد بین الاقوامی لاجسٹک برانڈ بن چکا ہے جو سلک روڈ اکنامک بیلٹ پر مسلسل حرکت کرنے والا 'فولادی اونٹوں کا قافلہ' کہلا تا ہے ۔
ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں پیش کردہ آنے والے پانچ سالوں کے لیے منصوبہ بندی کی تجاویز میں چین-یورپ ٹرین کی ترقی کے لیے اہم انتظامات کیے گئے ہیں ۔ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر سلک روڈ کی روح کے مطابق چین-یورپ ٹرین کی ترقی کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانے اور یوریشیا ئی براعظم کے تجارتی تبادلے اور باہمی سیکھ کو بہتر انداز میں فروغ دینے کا خواہاں ہے۔