19 نومبر کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیرخارجہ وانگ ای نے بشکیک میں کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف سے ملاقات کی ۔
کرغزستان کے صدر نے کہا کہ کرغزستان چین کے ساتھ قریبی اعلی سطحی تبادلوں کو بڑھانے کا خواہاں ہے اور تجارتی حجم کو وسعت دینے ، باہمی روابط کے معیار کو بلند کرنے ، سکیورٹی تعاون کو مضبوط کرنے اور دہشت گردی ،انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے خلاف مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ چار گلوبل انیشی ایٹو ز کو خوب سراہا اور ان کی حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ اور چین -وسطی ایشیا میکانزم میں تعاون کو مضبوط کرنا چاہتا ہے تاکہ خطے میں سلامتی ، استحکام، خوشحالی اور ترقی لائی جائے ۔
وانگ ای نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح اپنے اقتدار اعلیٰ ، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اپنے حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں کرغزستان کی حمایت کرتا ہے اور کرغزستان کے داخلی امور میں کسی بھی طاقت کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔
